8 اگست 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے نائب کمانڈر غلام رضا خادم بیغم نے اس بات پر زور دیا ہے کہ علاقے میں جنگ چھڑنے کی صورت میں ایران کا ردعمل ناقابل تصور ہو گا۔

ابنا: غلام رضا خادم بیغم نے العالم کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ اس کی پیشین گوئی نہیں کی جا سکتی کہ اگر علاقے میں جنگ ہوئی تو ایران کا ردعمل کیا ہوگا یہ بات امریکہ اور غیرملکی طاقتوں کے لیے بدستور مبہم ہے۔ انہوں نے علاقے پر ایران کے کنٹرول کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بارہا کہا ہے کہ خلیج فارس آبنائے ہرمز بحیرۂ عمان اور آزاد سمندر میں ہماری موجودگی اور ہمارا کنٹرول اس بنا پر ہے کہ ہمارا خیال ہے کہ ہم خود علاقے میں امن قائم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں علاقے کے ممالک کے تعاون کی صورت میں اس کام کو زیادہ بہتر طریقے سے انجام دیا جا سکتا ہے کیونکہ ہمیں علاقے میں غیرملکیوں کی موجودگي کی ضرورت نہیں ہے۔

.......

/169